ننھے کتے نے شرارتوں کے لیے نیا اور بڑا ساتھی ڈھونڈ لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 23:49

ننھے کتے  نے شرارتوں کے لیے نیا اور بڑا ساتھی ڈھونڈ لیا

بیلا ایک دو سالہ کتیا ہے جوکبھی بھی شرارتیں کرنے سے باز نہیں آتی  لیکن اپنے چھوٹے قد کے باعث وہ بہت سی شرارتیں نہیں کر پاتی تھی۔  تاہم اپنے بڑے ساتھی 10 سالہ کتے  ہانک کے ساتھ مل کر اب  وہ شرارتیں بھی کرتی ہے جو پہلے نہیں کر سکتی تھی۔
بیلا اپنی مالکن  ایڈرینا برکھارٹ کے ساتھ رہتا ہے جبکہ ہانک ایڈرینا کے ماں باپ کے گھر میں رہتا ہے۔ ایڈرینا جب بھی اپنے ماں باپ کے گھر جاتی ہے تو بیلا ہانک کے ساتھ مل کر نت نئی شرارتیں کرتی ہے۔

(جاری ہے)

بیلا ہانک کے سر پر سوار ہو  کر اونچی جگہوں پر چڑھ جاتی ہے۔ بیلا ہانک کے سر پر ہی سو جاتی ہے وہ دونوں اسی طرح وقت گزارتے ہیں، ایسے لگتا ہے جیسے دونوں ایک ہی جسم کے مالک ہوں۔
ہانک چونکہ کافی بوڑھا بھی ہو چکا ہےاور بیلا اس کے سر پر سوار ہو کر اسے فعال رکھتی ہے، جو اس کے لیے اچھی بات ہے۔ایڈرینا نے کچھ دنوں پہلے ایک ویب سائٹ کو انٹر ویو دیتے ہوئے بیلا اور ہانک کی تصویریں شیئر کی تھی ، جنہوں نے انٹرنیٹ صارفین کو  کافی محظوظ کیا ہے۔

ننھے کتے  نے شرارتوں کے لیے نیا اور بڑا ساتھی ڈھونڈ لیا

Browse Latest Weird News in Urdu