غصے میں بھری ”گائے ماتا“ نے شہری کو سینگوں پر رکھ لیا، گاؤ رکھشک ماتا کو پتھر مارتے رہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 23:49

غصے میں بھری ”گائے ماتا“ نے شہری کو سینگوں پر رکھ لیا، گاؤ رکھشک ماتا کو پتھر مارتے رہے
حالیہ دنوں میں بھارت میں کئی  مسلمانوں   کو انتہاء پسند ہندوؤں نے گائے چوری  یا گائے کا گوشت کھانے کےالزام میں مار ڈالا ہے لیکن جب ”گاؤ ماتا“ غصے میں آتی ہے تو یہ ”گاؤ سیوک“ (گائے کے خادم) اور ”گاؤ رکھشک“ (گائے کے محافظ) خود جان بچاتے ہوئے اس پر پتھراؤ سے باز نہیں آتے۔ بھارت میں ایسا ہی ایک واقعہ سورت، گجرات میں پیش آیا، جہاں  موٹر سائیکل پر جاتے ایک شہری، 38 سالہ دنیش پراجپتی ،کو گائے نے ٹکر مار کر گرایا اور اسے سینگوں پر رکھ لیا۔

(جاری ہے)

اس دوران شہری دیوار کے ساتھ دبکا بیٹھا رہا اور  محلے والے گائے کی توجہ ہٹانے کےلیے طرح طرح کے جتن کرتے رہے۔
جس وقت گائے دنیش کو مار رہی تھی، اس وقت کچھ بچے گلی میں بھاگنے لگے تاکہ گائے اُن کی طر ف متوجہ ہو جائے،اسی دوران بہت سے افراد نے گائے کو پتھر مارے۔ کچھ لوگوں نے گائے کو لاٹھی سے مارنے کی کوشش کی تو کسی نے گائے پر پانی پھینکا۔ ایک بار جب گائے ایک طرف  ہوئی  تو زمین پر پڑے  دنیش نے دوسری طرف دوڑ لگا لیکن گائے بھی اس کے پیچھے بھاگنے لگے تاہم  دنیش اپنی جان بچانے میں کامیاب رہا۔ اسی دوران ایک دوسری گائے بھی  گھومتی ہوئی وہاں آ نکلی اور اسے دیکھ کر پہلی گائے بھی رک گئی اور سکون سے ایک طرف چلی  گئی۔

Browse Latest Weird News in Urdu