حیرت انگیز بلی نے ایک ٹانگ پر 9 ڈائس کا توازن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔کئی کرتب دکھا سکتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 23:50

حیرت انگیز بلی نے  ایک ٹانگ  پر 9 ڈائس کا توازن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔کئی کرتب دکھا سکتی ہے
ایک حیرت انگیز بلی نے اپنی پھیلی ہوئی ٹانگ پر 9 ڈائس کا توازن برقرار رکھ کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ ایک شخص بلی کی  پھیلی ہوئی ٹانگوں پر ڈائس رکھتا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بلی 9 ڈائس کو گرائے بغیر اپنی ٹانگ سے اٹھا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ا سی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ بلی نے اپنی پھیلی ہوئی دونوں ٹانگوں سے تاش کے پتوں کو مینار بنایا ہوا ہے۔ ویڈیو کے آخر میں بلی کو ایک ٹانگ سے تاش کے پتے اور دوسری ٹانگ پر ڈائس کو سنبھالے دکھایا گیاہے۔یہ تو معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ ویڈیو کہاں فلمائی گئی ہے تاہم اسے  چینی سوشل میڈیا سے اٹھایا گیاہے، جس کے بعد یہ وائرل ہوگئی ہے۔

حیرت انگیز بلی نے  ایک ٹانگ  پر 9 ڈائس کا توازن بنا کر سب کو حیران کر دیا۔کئی ..

Browse Latest Weird News in Urdu