کرنسی چھپانے کی کوشش میں عورت نے 7000 ڈالر کے نوٹ نگل لیے

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 6 مئی 2017 23:50

کرنسی چھپانے کی کوشش میں عورت نے 7000 ڈالر کے نوٹ نگل لیے

ایک عورت نے اپنے شوہر کے ساتھ جہاز میں سفر کرتے ہوئے 7000 ڈالر کے  کرنسی کھا لیے۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ عورت نے سو سو ڈالر کے نوٹ کھائے تھے، سرجری کے ذریعے عورت کے معدے اور آنتوں سے 57 نوٹ نکال لیے گئے ہیں۔ باقی نوٹوں کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ ہضم ہوگئے ہونگے۔

(جاری ہے)


کولمبیا سے تعلق رکھنے والی عورت کا کہنا ہے کہ اس نے یہ پیسے چھٹیاں گزارنے کے لیے جمع کیے تھے۔

پیسے جمع کرنے کے لیے اس نے اپنے گھر کی بہت سی برقی اشیاء بھی فروخت کیں تھیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ کرنسی نوٹ کسی چیز میں لپیٹ کر نہیں نگلے گئے تھے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ نوٹوں کو غیر قانونی طریقے سے منتقل کرنے کے لیے نہیں نگلا گیا تھا، بظاہر ایسا لگتا ہے کہ  یہ اقدام مایوسی میں اٹھایا گیا تھا۔



متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu