بھینس کے بچھڑے نے ہاتھی کوبھاگنے پر مجبور کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 11 مئی 2017 23:41

بھینس کے بچھڑے نے ہاتھی کوبھاگنے پر مجبور کر دیا
جنوبی افریقا کے نیشنل پارک میں فلمائی گئی ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ جب بھینس کے بچھڑے کا سامنا ایک بڑے ہاتھی سے ہوا تو اس نے ہاتھی کو بھی  بھا گنے پر مجبور کر دیا۔
29 سالہ اینڈریو کوہن نے  اس واقعے کی ویڈیو یوٹیوب پر پوسٹ کی ہے۔

(جاری ہے)

اینڈریو نے بتایا کہ کروگر نیشنل پارک میں جب ہاتھی نے بھینس کی طرف رخ کیا تو بچھڑا ہاتھی پر چڑھ دوڑا جسے دیکھ کر ہاتھی  نے پیچھے کی طرف بھاگنا شروع کر دیا۔


اینڈریو کا کہنا ہے کہ صاف محسوس ہوتا تھا کہ ہاتھی بچھڑے کو معصوم سمجھ کر پیچھے ہٹ رہاہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ بہت خاص منظر تھا۔شروع میں تو ہم سمجھے کہ ہاتھی بچھڑے کو پچھاڑ دے گا مگر پھر ہماری فکر ہنسی میں بدل گئی۔اس واقعے کی ویڈیو میں دکھایا گیاہے کہ ہاتھی پیچھے ہٹ کر جھاڑیوں کی طرف بھاگ جاتا ہے جبکہ بھینس اور بچھڑا اپنی راہ لیتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu