اونچی اور ہموار ایڑیوں والے الگ الگ جوتے خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کمپنی نے 7 ایڑیوں والا جوتا متعارف کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 15 مئی 2017 23:51

اونچی اور ہموار ایڑیوں والے الگ الگ جوتے خریدنے کی ضرورت نہیں۔ کمپنی نے 7 ایڑیوں والا جوتا متعارف کرا دیا

جوتے بنانے والی ایک کمپنی Mime et moi نے خواتین کے لیے ایسے جوتے بنائے ہیں، جن کی ایڑیوں کو چند سیکنڈوں میں تبدیل کیا جا سکتاہے۔ کمپنی نے ایسے جوتے متعارف کرائے ہیں، جن کے ساتھ مختلف اونچائیوں کی ایڑیاں الگ سے ملتی ہیں اور ان ایڑیوں کو بہت آسانی سے جوتے میں لگایا اور الگ کیا  جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے ایک جوتے کے لیے 7 مختلف طرح کی ایڑیاں متعارف کرائی ہیں۔ یعنی جہاں آپ کو ہائی ہیلز پہنے کا شوق ہو ہائی ہیل  لگا لیں اور جہاں لگے کہ اس جگہ پر ہائی ہیل پہننے سے چوٹ لگ سکتی ہے یا کوئی اور مسئلہ ہو سکتا ہے وہاں آپ اپنی مرضی کی دوسری ایڑی کو بھی بدل سکتی ہیں۔


متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu