اٹلی کی حکومت نے مفت میں قلعے بانٹنا شروع کر دئیے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 16 مئی 2017 23:50

اٹلی کی حکومت نے مفت میں قلعے بانٹنا شروع کر دئیے

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ بغیر پیسے خرچ کیے ایک شاندار قلعے یا قلعہ نما عمارت کے مالک بن جائیں تو فی الحال ایسا صرف اٹلی میں ہی ممکن ہے کیونکہ اٹلی کی حکومت بہت سے قلعے اور عمارتیں مفت میں لوگوں کو دے رہی ہے۔
اٹلی کی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پورے ملک میں پھیلی ہوئی 103 عمارتوں اور قلعوں کو خستہ حالی سے بچانے کے یے انہیں مفت میں لوگوں کو دے دیا جائے تاہم جن لوگوں کو  یہ عمارتیں دی جائیں گی انہیں ان  عمارتوں  اور ارد گرد کی زمین کو سیاحتی لحاظ سے پرکشش بنانا پڑئےگا۔

(جاری ہے)

اٹلی کی حکومت کے اس اقدام کا مقصد میں سیاحت کی صنعت کو مزید ترقی دینا ہے۔ ان عمارتوں کو لینے والے ان کو ہوٹل، ریسٹورنٹ، شوروم یا لگژری رہائش گاہوں میں بدل سکتےہیں۔
سٹریٹیجک ٹورسٹ پلان کے تحت یہ تمام عمارتیں لوگوں کو 9 سال کے لیے مالکانہ حقوق کے ساتھ دی جائیں گی۔ 9 سال بعد معاہدے میں مزید 9 سال کی توسیع ہو سکتی ہیں۔ تاہم بہترین منصوبے پیش کرنے والے افراد کو 50 سال کے لیے بھی یہ عمارتیں دی جا سکتیں ہیں۔
اگلے دو سالوں میں حکومت مزید 200 عمارتوں کو بھی اس منصوبے میں شامل کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu