دنیا کی سب سے تیز مرچیں، جسے کھانے والا مر بھی سکتا ہے۔ جانتے ہیں اس سے کیا کام لیا جائے گا؟

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 مئی 2017 23:46

دنیا کی سب سے تیز مرچیں، جسے کھانے والا مر بھی سکتا ہے۔ جانتے ہیں اس سے کیا کام لیا جائے گا؟
ایک شیف نے دنیا کی تیز ترین مرچیں  بنائی ہیں۔ یہ اتنی تیز ہیں کہ انہیں کھانے  والا مر بھی سکتا ہے۔ ڈریگنز بریتھ(Dragon's Breath) نامی مرچوں کوطبی مقاصد کےلیے بنایا گیا ہے۔ ان مرچوں سے مریض کی جلد کو بے حس کرنے کا کام لیا جائے گا۔ یہ مرچیں اتنی زیادہ تیز ہیں کہ اُن کا آئل  جلد کو سُن کر ددیتا ہے، جس کے بعد مریض کو بے ہوش کرنے کی ضرورت نہیں رہتی۔
نارتھ ویلز  کے مائیک سمتھ کا کہنا ہے  وہ 7 سالوں سے مرچیں اُگا رہا ہے۔

مائیک کا کہنا ہے کہ  ڈریگنز بریتھ کی پیمائش 2.48 ملین اسکوول سکیل ہے۔ جو دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔
امریکی فوج مرچوں کے سپرے کے لیے جو مرچیں استعمال کرتی ہے اُن کی پیمائش 2 ملین اسکوول سکیل کے قریب ہوتی ہے۔
53 سالہ مائیک سمتھ کا کہنا ہے کہ اس نے ان مرچوں کو کھایا تو نہیں لیکن انہیں اپنی زبان کی نوک پر رکھا تھا، جس کے بعد اس کی زبان جلتی ہی رہی اور وہ بار بار تھوکنے لگا۔

(جاری ہے)

وہ دس سیکنڈ بھی اسے زبان پر نہیں رکھ سکا۔
ڈریگن بریتھ اتنی زیادہ طاقتور ہے کہ اس کے  کیپسیکم آئل کے ایک قطرے کا  پانی کے 2.48 ملین قطروں  میں پتا چلتا ہے۔
مائیک سمتھ نے بتایا کہ ان مرچوں کو نوٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے اشتراک سے طبی استعمال کے لیے بنایا گیا ہے۔ڈریگن بریتھ کی تیزی کی وجہ سے انہیں خصوصی طور پر سیل بند ڈبوں میں رکھا جاتا ہے۔انہیں 23 سے 27 مئی تک ہونے والے  چیلسی فلاور شو میں بھی نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu