صرف ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہونے والے بکری کے بچے نے سب کو حیران کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 مئی 2017 23:47

صرف ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہونے والے بکری کے بچے نے سب کو حیران کر دیا

سائیکلوپس  (دو کی بجائے ایک آنکھ والی مخلوق)  کو افسانوی کردار سمجھا جاتا ہے۔ قدیم یونانی شاعر ہومر نے اپنے شاہکار اوڈیسی میں بھی اس کا تذکرہ کیا ہے ۔ لگتا ہے کہ سائیکلوپس اب دوبارہ زمین پر آ گئے ہیں۔ اگر یقین نہیں آتا تو بھارت کے صوبے آسام  کے ایک گاؤں میں پیدا ہونے والے بکری کے بچے کو دیکھ لیں جو 10 مئی کو پیدا ہوا تھا۔ اس بچے کے ماتھے پر ایک بڑی سی آنکھ نے مقامی افراد اور مقامی ڈاکٹروں کو حیران کر دیا ہے۔

مقامی ڈاکٹروں کا خیال تھا کہ یہ چند دنوں میں ہی مر جائے گا تاہم ایسا نہیں ہوا۔
بکر ی کےا س بچے کو جو بیماری لاحق ہے اسے سائیکلوپیا(cyclopia) کہتے ہیں۔ سائیکلوپیا(دونوں آنکھوں کا ایک جگہ ہونا)   کی وجہ پیدائش سے پہلے رحم میں دماغ کے دائیں اور بائیں حصے کا الگ نہ ہونا ہے۔

(جاری ہے)

اسی کی وجہ سے  ماتھے پر درمیان میں دو کی بجائے ایک آنکھ بن جاتی ہے ، جو خاصی بڑی ہوتی ہے۔

بعض اوقات تو اس ایک آنکھ میں دو الگ الگ ڈیلے ہوتے ہیں۔یہ بیماری دوسرے جانوروں جیسے گھوڑے، سور، گائے، بلی اور شارک کو بھی ہو سکتی ہے۔
بکری کے اس بچے کو دیکھنے کے لیے دور اور قریب سے جوق در جوق لوگ جمع ہو رہے ہیں۔گاؤں والے بکری کے اس بچے کو مقدس مان کر اس کی پوجا کر رہے ہیں۔ بکر ی کے مالک مکھوری داس کا کہنا ہے کہ میں اسے دیکھ کر حیران رہ گیا۔

لوگ دور دورسے بکری کے بچے کو دیکھنے آ رہے ہیں۔مکھوری داس نے بچے کی پیدائش کے فوراً بعد جانوروں کے ڈاکٹروں کو بلایا تھا، جنہوں نے کہا تھا کہ یہ بچہ  چند دنوں میں مر جائے گا لیکن اب تک ایسا نہیں ہوا۔مکھوری داس خود کو خوش قسمت سمجھتے ہوئے بکری کے اس بچے کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھ رہا ہے۔اس کے خیال میں اس بچے کی پیدائش کی وجہ سے اس کے گھر میں خوشحالی آئے گی۔ اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگ اسے دیکھنے دور دور سے آ رہے ہیں، یہ ہمیں لوگوں میں مشہور بنا رہا ہے۔

صرف ایک آنکھ کے ساتھ پیدا ہونے والے بکری کے بچے نے سب کو حیران کر دیا

Browse Latest Weird News in Urdu