101 سالہ بوڑھے نے سکائی ڈائیونگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 18 مئی 2017 23:53

101 سالہ بوڑھے نے سکائی ڈائیونگ کر کے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 101 سالہ بہادر بوڑھے نے  انگلینڈ میں ایک دوسرے شخص کے ساتھ سکائی ڈائیونگ کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔ ورڈن ہائس پہلی بار اپنی ایک سوویں سالگرہ پر سکائی ڈائیونگ کے لیے گیا تھا۔ اس نے دوسری بار اتوار کو 15000 فٹ کی بلندی سے ایک دوسرے شخص کے ساتھ سکائی ڈائیونگ کی۔ورڈن نے 101 سال اور3 دن کی عمر میں کینیڈا کے آرمنڈ گنڈریو کا ریکارڈ 35 دن سے توڑ دیا۔

(جاری ہے)

ورڈن کے ساتھ اس کے گھر کے  8 افراد نے بھی  سکائی ڈائیونگ کی تھی۔ اُن کے ساتھ سکائی ڈائیونگ کرنے والوں میں اُن کا بیٹا، پوتا اور پڑ پوتا بھی شامل  تھے۔
ورڈن نے ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ ریٹائرڈ فوجیوں کے خاندانوں کی فلاح کےلیےکام کرنے والی تنظیم کےلیے 3100 ڈالر بھی اکھٹے کیے۔
ورڈن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ وہ اگلے سال بھی سکائی ڈائیونگ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu