مشہور زمانہ ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ، چارلی اور ہیری، دس سال بعد کیسے لگتے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 22 مئی 2017 23:38

مشہور زمانہ ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ، چارلی اور ہیری،  دس سال بعد کیسے لگتے ہیں؟

مشہور زمانہ ویڈیو ،جس میں چارلی اپنے بھائی ہیری کی انگلی پر کاٹ لیتا ہے، کو یوٹیوب پر اپ لوڈ ہوئے پورے 10 سال ہو چکےہیں۔ ویڈیو کو 22 مئی 2007 کو اپ لوڈ کیا گیا تھا۔دونوں کی ویڈیوCharlie bit my finger – again ! ابتدائی وائرل ویڈیوز میں سےایک تھی۔ جس وقت ویڈیو اپ لوڈ ہوئی اس وقت ہیری کی عمر 3 سال اور چارلی کی عمر 1 سال تھی۔ اس دس سال بعد 13 سالہ ہیری اور 11 سالہ چارلی بکنگھم شائر کے اسی مکان میں اپنے والدین کے ساتھ رہتے ہیں۔

تقریباً 850 ملین ویوز کی حامل اس ویڈیو نے فیملی کو 1 ملین پاؤنڈ کما کر دئیے۔ ان کے خاندان میں 10 سال میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے۔ ان کے خاندان میں ان کے 9 سالہ بھائی جیسپر اور 6 سالہ روپرٹ کا اضافہ ہو چکاہے۔ یوٹیوب ویڈیو کے وائرل ہونے پر انہیں صرف یوٹیوب سے کمائی ہی نہیں ہوئی بلکہ انہیں ٹی وی پروگراموں میں مدعو کیا گیا اور کئی بڑی کمپنیوں کے اشتہارات میں بھی کام ملا۔

(جاری ہے)

تاہم والدین نے یہ تمام پیسہ بچوں کی اچھی تعلیم کے لیے خرچ کیاہے۔
اس وقت ان بچوں کی وائرل ویڈیو یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی 90 ویں ویڈیو ہے جبکہ 171 دن تک یہ سب سے زیادہ دیکھی جانے والی پہلی ویڈیو بھی رہی ہے۔

مشہور زمانہ ویڈیو میں نظر آنے والے بچے ، چارلی اور ہیری،  دس سال بعد ..

Browse Latest Weird News in Urdu