مالک کو معلوم ہی نہیں کہ چند ڈالر میں خریدی گئی انگوٹھی میں لگے ہیرے کی مالیت ساڑھے چار لاکھ ڈالر ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 مئی 2017 23:54

مالک کو معلوم ہی نہیں  کہ چند ڈالر میں خریدی گئی  انگوٹھی میں لگے ہیرے کی مالیت ساڑھے چار لاکھ ڈالر ہے

اسے کہتے ہیں کہ دینے والا دیتا جب بھی دیتا چھپر پھاڑ کے۔ ایک شخص نے 30 سال پہلے نقلی ہیرے کی انگوٹھی کو نمائشی  سمجھتے ہوئے 15 ڈالر میں خریدا تھا۔ اب معلوم ہوا ہے کہ اس انگوٹھی میں لگا ہیرا نقلی  نہیں بلکہ 26.27 کیرٹ کا اصل سفید ہیرا ہے۔
اگلے ماہ  ہونے والی نمائش میں اس ہیرے کے 4لاکھ 54 ہزار ڈالر ملنے کی توقع ہے۔

(جاری ہے)

انگوٹھی کے مالک کو اس ہیرے کی اصل قیمت کا بالکل اندازہ نہیں تھا۔ کیونکہ 19 ویں صدی کے ہیروں کو    موجودہ دور کے ہیروں کی طرح نہیں تراشا جاتا  تھا۔
نیلام گھر کی ترجمان کا کہنا ہے کہ اس انگوٹھے کا مالک اسے روز پہنتا تھا۔ انہوں نے اسے حیرت انگیز دریافت قرار دیا۔ نیلام گھر نے مالک کی شناخت کو پوشیدہ رکھا ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu