مانچسٹر خود کش حملے کے بعد لوگ شہد کی مکھی کی تصویر کیوں شیئر کر رہے ہیں؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 23 مئی 2017 23:56

مانچسٹر خود کش حملے کے بعد لوگ شہد کی مکھی کی تصویر کیوں شیئر کر رہے ہیں؟
پچھلی رات  مانچسٹر میں ہونے والے خود کش حملے میں 22 معصوم لوگ اپنی جان سے گئے اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔حملہ آور نے جان بوجھ کر  بچوں اور نوجوانوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اس حملے کے بعد مانچسٹر کے لوگوں سے اظہار یکجہتی کےلیے لوگ شہد کی مکھیوں کی تصاویر شیئر کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

پچھلے کئی سو سالوں سے شہد کی مکھی ، خاص طور پر شہد کی کارکن مکھی ، مانچسٹر کے رہنے والوں کا نشان بن گئی ہے۔
شہد کی کارکن مکھی  مانچسٹر کےلوگوں کی ٹیکسٹائل اور دوسرے شعبوں میں سخت محنت کو ظاہر کرتی ہے۔ شہد کی یہ مکھیاں  مانچسٹر کے ڈاکٹروں، پولیس والوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو  بھی ظاہر کرتی ہیں،جنہوں نےحادثے کے بعد  انتھک محنت سے لوگوں  کی حفاظت کو یقینی بنایا۔

مانچسٹر خود کش حملے کے بعد لوگ شہد کی مکھی کی تصویر کیوں شیئر کر رہے ..

Browse Latest Weird News in Urdu