خطرناک حالات میں بغیر آواز نکالے پولیس کو کیسے کال کرنی ہے۔ برطانوی پولیس نے عوام کو طریقے سے آگاہ کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 24 مئی 2017 23:54

خطرناک حالات میں بغیر آواز نکالے پولیس کو کیسے کال کرنی ہے۔ برطانوی پولیس نے عوام کو طریقے سے آگاہ کر دیا

مانچسٹر دھماکوں کے بعد برطانیہ میں سیکورٹی کی صورتحال کافی سخت ہے۔ ایسے موقع پر پولیس نے بھی عوام کو سائلنٹ سلوشنز (Silent Solutions)   اقدام کے بارے میں یاد دہانی کرائی ہے۔ اس آسان سے اقدام سے عوام پولیس کو خطرناک حالات میں بغیر آواز نکالے  فون کر سکیں گے۔
برطانوی افراد جب 999 پر کال کرتے ہیں تو آپریٹر اُن سے کال کو پولیس، ایمبولینس یا فائر برگیڈ کو منتقل کرنے کے بارے میں پوچھتا ہے۔

کالر جس محکمے کو چاہے کال وہیں منتقل کر دی جاتی ہے۔ کال کرنے کے بعد اگر کالر خاموش رہے تو آپریٹر انہیں کھانسنے یا کوئی بھی آواز نکالنے کا کہتا ہے تاہم بہت سے حالات ایسے ہوتے ہیں جہاں پر کھانسنا یا بولنا جان کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔ ایسے ہی حالات کے لیے پولیس نے سالوں پہلے سائلنٹ سلوشنز فراہم کیا تھا، جس کی یاد دہائی اب دوبارہ کرائی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اگر کال کرنے  والا چپ رہے تو آپریٹر کے پاس ایسا کوئی ذریعہ نہیں ، جس سے وہ پتا لگا سکے کہ کالر مصیبت میں ہے یا مذاق کر رہا  ہے۔ اس کے علاوہ آپریٹر کے پاس اتنا زیادہ وقت بھی نہیں ہوتا۔ ایسے میں وہ ایک الگ نمبر پر کال کو منتقل کر دیا ہے۔اس لائن پر  کالر کو کوئی آواز نکالنے کی بجائے 55 ڈائل کرنے کا کہا جاتا ہے۔ اگر کالر 55 ڈائل کردے تو پولیس سمجھ جاتی ہےکہ کالر ایسے حالات سے دوچار ہے، جس میں بولنا اس کی جان کےلیے خطرناک ہوسکتا ہے۔ اس کے   بعد پولیس اپنی کاروائی شروع کر دیتی ہے۔ اگر کالر 55 ڈائل نہ کرے تو کال خودبخود ختم ہوجاتی ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu