5 کلو گرام وزنی مینڈک حقیقت یا فسانہ؟

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 مئی 2017 23:56

5 کلو گرام وزنی مینڈک حقیقت یا فسانہ؟

ایک شخص نے اپنے شکار کیے ہوئے  بڑے سے مینڈک کو فراگزیلا (Frogzilla) کا نام دیا ہے۔انٹرنیٹ گردش کرتی ایک تصویر میں اس شخص کو رائفل اور 13 پاؤنڈ یعنی 5 کلوگرام وزنی مینڈک کے ساتھ دکھایا گیاہے۔

ساؤتھ ٹیکساس ہنٹنگ ایسوسی ایشن  نے پچھلےہفتے اپنے فیس بک پیج پر ایک تصویر شیئر کی تھی۔ مارکوز رنجل نے یہ تصویر ویب سائٹ کے ساتھ شیئر کی تھی اور ساتھ ہی بتایا گیا تھا کہ اسے بیٹس ویل ، ٹیکساس کے ایک تالاب سے شکار کیا ہے۔

(جاری ہے)

25 مئی کو شیئر کی گئی اس تصویر کو اب تک لاکھوں افراد شیئر کر چکےہیں۔ بہت لوگوں کا خیال ہے کہ یہ تصویر جعلی ہے۔ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس کے کتے کا وزن بھی اتنا ہی ہے لیکن اس کا سائز بہت کم ہے۔

ٹیکساس پارکس اینڈ وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سٹیو لائٹ فٹ کا کہنا ہے کہ تصویر اصل ہے  لیکن اس کا یہ مطلب نہیں کہ جنگلی مینڈکوں نے ٹیکساس پر قبضہ کر لیا ہے۔سٹیو کا کہنا ہے کہ یہ مینڈک اتنا بڑا نہیں جتنا نظر آ رہا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ یہ بصری واہمہ ہے جس کی وجہ سے مینڈک بڑا نظر آرہا ہے۔ لیکن اس کے باوجود یہ خاصا بڑا مینڈک ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu