روبوٹ پولیس کے بعد اب پیش ہے روبوٹ پادری

Ameen Akbar امین اکبر پیر 29 مئی 2017 23:59

روبوٹ پولیس کے بعد اب پیش ہے روبوٹ پادری

اس ہفتے دو بئی میں روبو کوپ یا روبوٹ پولیس کے  سامنے آنے کی خبریں تو آپ نے سنی ہونگی۔ روبوٹ پولیس کے بعد اب پیش ہے روبوٹ پادری۔ یہ روبوٹ پادری خودکار طریقے سے لوگوں کو دعائیں دیتا ہے۔اس روبوٹ کو جرمنی کےاسی مشہور قصبے میں متعارف کرایا گیا ہے ، جہاں پانچ سو سال پہلے مارٹن لوتھر نے پاپائیت کے خلاف آواز بلند کی تھی۔

اناجیلی (evangelical) چرچ نے اس خود کار دعائیں دینے والے روبوٹ کو جرمنی کی ریاست زاکسن-آنہالت میں متعارف کرایا ہے۔BlessU-2نام کا یہ روبوٹ ھسن-نساؤ کے اناجیلی چرچ  کی پیش کش ہے ۔

یہ روبوٹ ایک دھاتی باکس، ایک ٹچ سکرین، دونوں طرف دو بازوں، سر، آنکھوں اور ڈیجیٹل چہرے پر مشتمل ہے۔

(جاری ہے)

یہ روبوٹ صارفین یعنی دعا کرانے والوں سے سب سے پہلے پوچھتا ہے کہ انہیں کسی مرد کی آواز میں دعا چاہے یا عورت کی آواز میں۔

اس کے بعد یہ صارف سے پوچھتا ہے کہ اسے کس قسم کی دعا چاہیے۔ اس کے بعد یہ روبوٹ مشینی آواز نکالتا ہے۔ اپنے ہاتھ آسمان کی طرف بلند کرتا ہے اور مسکرانا شروع کر دیتا ہے۔

یہ روبوٹ سب سے آخر میں کہتا ہے کہ خدا تہمیں برکت دے، تمہاری حفاظت کرے۔ اس دوران اس کے ہاتھ سے روشنی نکل کر صارف پر پڑتی ہے۔ اس دوران یہ بائبل کی آیات بھی پڑھتا رہتا ہے۔

دعا کے بعد صارف چاہے تو دعا کو پرنٹ بھی کرا سکتا ہے۔ 

چرچ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایک تجربہ ہے۔ انہوں نے جان بوجھ کر  روایتی انسانی  شکل کو روبوٹ  کی صورت میں ظاہر نہیں کیا۔ 

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس تجربے پر لوگوں نے ملےجلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ آدھے لوگ اسے زبردست خیال تصور کرتے ہیں تو آدھے کسی مشین سے دعا لینے کا سوچ بھی نہیں سکتے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ کے سامنے آنے کے بعد چرچ میں آنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu