ہانگ کانگ کی نیلامی میں فروخت ہونے والا بیگ نئی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 5 جون 2017 23:44

ہانگ کانگ کی نیلامی میں فروخت ہونے والا بیگ نئی ریکارڈ قیمت پر فروخت ہوا
ہانگ کانگ میں ہونے والی نیلامی میں ایک خریدار نے 10 سے 15 منٹ میں ایک ہینڈ بیگ کی بولی کو 2.94 ملین ہانگ کانگ ڈالر (3 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) تک پہنچا دیا۔
نیلام ہونے والا بیگ ہمالیہ کے مگرمچھوں کی کھال سے بنایا گیا ہے  اور اس پر سفید سونے اور ہیرے کا کام کیا ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انتظامیہ کا خیال تھا کہ نیلامی میں اس بیگ کی بولی 1.5 ملین سے 2 ملین ہانگ کانگ ڈالر تک جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس قیمتی ترین ہینڈ بیگ کو مگرمچھ کی نفیس کھال سے بنایا گیا تھا، اس کے بعد اس پر 245 ہیرےلگائے گئے اور سفید سونے کا کام کیا گیا ہے۔
اس بیگ کے فروخت ہونے کے بعد اب اگر کوئی دوسرا شخص ایسا بیگ لینا چاہے تو اسے 6 سال تک انتظار کرنا پڑے گا۔ 
نیلامی نے انتظامیہ نے بیگ خریدنے والے کا نام ظاہر نہیں کیا ہے۔
ہانگ کانگ کی نیلامی میں فروخت ہونے والا بیگ نئی ریکارڈ قیمت پر فروخت ..

Browse Latest Weird News in Urdu