ایک شخص نے میکڈونلڈ کے کباڑ سے اپنا گھر بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 10 جون 2017 23:36

ایک شخص نے میکڈونلڈ کے کباڑ سے اپنا گھر بنا لیا

سکاٹ لینڈ کے رہنے والے ایک شخص نے 15 ہزار پاؤنڈ میں میکڈونلڈ کا کباڑ خرید کر اس سے اپنا گھر بنا لیا۔
سن نیوز پیپر کی رپورٹ کے مطابق انگس کارنی نے ڈنڈی کے نزدیک میکڈونلڈ سے خریدے گئے فالتو کباڑ سے دو کمروں کا گھر بنا لیا۔

(جاری ہے)


اخبار سے بات کرتے ہوئے 55 سالہ انگس نے بتایا کہ لوگ اسے پاگل خیال کرتے تھے لیکن میں یہی کہتا کہ میں سکاٹش ہوں، میں  یہ کر لوں گا۔
دو کمروں کا یہ گھر انگس کو 15 ہزار پاؤنڈ میں پڑا ہے۔ انگس نے دماغی ٹیومر سے بچنے کے بعد اپنے اس گھر کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ایک شخص نے میکڈونلڈ کے کباڑ سے اپنا گھر بنا لیا

Browse Latest Weird News in Urdu