ہاتھ بندھے ہونے پر کیسے فرار ہونا ہے؟ امریکی نیوی سیل کے اہلکار نے راز بتا دیا

Ameen Akbar امین اکبر پیر 12 جون 2017 09:25

ہاتھ بندھے ہونے پر کیسے فرار ہونا ہے؟ امریکی نیوی سیل کے اہلکار نے راز بتا دیا

دنیا بھر کی افواج میں شامل خصوصی دستوں کو خصوصی تربیت  دی جاتی ہے۔ تربیت کے  حوالے سے یوایس نیو سیل (United States Navy's "Sea, Air, and Land" Teams)  دنیا کی بہترین سپیشل آپریشن فورسز میں سے ایک ہے۔
کلنٹ ایمرسن  یو ایس سیل ٹیم سکس کے سابق رکن اورہنگامی حالات میں بچاؤ کے ماہر ہیں۔ انہوں نے ہنگامی حالات سے بچاؤ کے لیے ایک کتاب بھی لکھی ہے۔
انہوں  نے ایک ویڈیو میں بتایا ہے کہ اگر کوئی آپ کے ہاتھ باندھ دے تو کس طرح سے ہاتھ چھڑا کر فرار ہوا جا سکتا ہے۔


اُن کا کہنا ہے کہ اگر آپ  اپنے ہاتھ کی کلائی کو دوسرے ہاتھ میں پکڑ کر ہاتھ کو کھولیں اور بند کریں تو آپ کو  مسل  میں پھیلاؤ اور سکڑاؤ محسوس ہوگا۔ جب آپ مٹھی بند کریں گے تو کلائی چھوٹی ہوگی۔ جب آپ ہاتھ کھولیں گے تو کلائی موٹی ہوجائے گی۔

(جاری ہے)


اس لیے اگر آپ چاہتے ہیں کہ رسی ڈھیلی بندھے تو بندھتے ہوئے ہاتھ کھول کر رکھیں۔ ہاتھ بندھنے کے بعد دونوں کو   سامنے پسلیوں سے اوپر تک جتنا اٹھا سکتےہیں اٹھالیں۔

ہاتھ اٹھاتے ہوئے دونوں ایک دوسرے کی جانب سیدھا اور جتنا کھلا رکھ سکتے ہیں رکھیں۔یہ طریقہ ڈکٹ ٹیپ اور زپ ٹائی کے لیے کارگر ہے۔ اس سےزیادہ سخت چیزوں کےلیے آپ کو زیادہ تخلیقی ذہن استعمال کرنے پڑے گا۔ اس طریقے سے ڈکٹ ٹیپ یا زپ ٹائی اپنی جگہ سے ہٹ جائے گی۔
 انہوں نے بتایا کہ   اِدھر اُدھر ہلنے سے  ہاتھ میں بندھی ہوئی چیز کو ڈھیلا اور کسی چیز کی رگڑ سے اسے کاٹا جا سکتا ہے۔

اُن کا کہناہے کہ کاٹنے کےلیےدیوار کا کونا  یا اپنی مرضی کا طریقہ استعمال کیا جا سکتا ہے۔ 
اگر آپ کے سینے کے گرد  کچھ باندھا جا رہا ہو توبندھتے وقت  لمبی سانس لیں،جسم میں آکسیجن، پٹھوں کے اکڑاؤ اور ہلکا سے جھک کر جسم کوپھیلانے کی کوشش کریں۔ اس سے فرار کے وقت سانس چھوڑنے اور جسم نرم کرنے سے  رسی یا ڈکٹ ٹیپ میں لچک پیدا ہو جائے گی۔

اس کے بعد ہلنے جلنے  اور لچک آنے پر رسیوں سے نکلا جا سکتا ہے۔
اُن کی اگلی احتیاط غالباً اُن لوگوں کےلیے  ہے جنہیں  کسی بھی وقت اس طرح کے خطرات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اُنہوں نےایسے لوگوں کےلیے کہا کہ انہیں اپنے جوتوں میں بلیڈ  یا ہتھکڑی کی چابی رکھنی چاہیے۔ اس کے بعد ہاتھ سامنے باندھیں جائیں یا پیچھے کی طرف نیچے بیٹھ کر جوتوں سے بلیڈ یا چابی نکال کر آزاد ہوا جا سکتا ہے۔
کلنٹ کا کہنا تھا کہ اگر حالات ایسے ہوں کہ کوئی ٹول نہ ملے  تو پھر  ہٹ کر سوچنا پڑے گا۔اس کے لیے موقع پر موجود کوئی چیز ڈھونڈنی ہوگی۔ رگڑ، جلانے، کاٹنے  اور ڈھیلا کرنے سے رسی سے جان چھڑانی پڑے گی۔ آزاد ہونے کے جو کچھ ملے وہ کرنا پڑے گا۔

Browse Latest Weird News in Urdu