سفر کے دوران اپنے سامان میں یہ ایک چیز بالکل نہیں ڈالنی چاہیے۔

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 14 جون 2017 23:29

سفر کے دوران اپنے سامان میں یہ  ایک چیز بالکل نہیں ڈالنی چاہیے۔

چھٹیوں گزارنے کے لیے  یا کسی کام سے دوسرے شہروں کا سفر کرتے ہوئے جہاں اپنا خیال رکھنا ضروری ہے وہاں اپنے سامان کا خیال رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔
کچھ لوگ  اپنے سامان میں اپنے گھر کےپتے یا دوست کے گھر کے پتے کا کارڈ رکھ دیتے ہیں یا اس کارڈ کو سامان پر ہی لگا دیتے  ہیں۔ اس کا مقصد ہوتا ہے کہ سامان گم ہونےپر کسی   اچھے شخص کو ملے تو وہ واپس کر سکے ۔

لیکن ایسا کرنا کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔
رائل ائیر فورس کے سابق پائلٹ جوناتھن بریز  کا کہنا ہے کہ سامان کے اندر بزنس کارڈ رکھنا چاہے۔ گھر کے پتے یا دوستوں کے پتے والا کارڈ کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔
کاروباری اور تقریبات کے لیے باقاعدگی سے سفر کرنے والے رچرڈ کلائیو اوونز نے  بتایا کہ سامان میں گھر کا پتا رکھنا کافی خطرناک ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نےبتایا کہ سامان چرانے والے چوروں کو گھر کا پتا دیکھ کر معلوم ہوجاتا ہے کہ اس وقت یہ گھر خالی ہے اور وہ آرام سے اس کا صفایا کر سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ سامان پردوستوں کےپتے بھی نہیں لکھنے چاہیے۔ اس سے اُن کے گھروں میں بھی چوری کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔
اُن کا کہنا ہے کہ سامان پر اپنے نام کے ساتھ  صرف اپنے دفتر کا پتا یا موبائل نمبر لکھنا چاہیے۔

یعنی اگر موبائل نمبر مسئلہ کرے تو متوقع طور پر دفتر میں سامان مل سکے لیکن اگر سامان چوروں کے ہاتھ لگ جائے تو وہ دفتر میں چوری کرنے کا نہیں سوچیں گے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ لوگوں کو سفر کے دوران اپنے سامان کی ایک تصویر بھی اپنے موبائل میں رکھنی چاہیے۔ یہ تصویر ورڈ ڈاکیومنٹ میں محفوظ کر کےا س کے ساتھ سامان کی تفصیلات، جیسے بریف کیس کی پیمائش اور رنگ وغیرہ ، لکھنی چاہیے۔ یہ تفصیلات  اور تصاویر بھی کئی بار گمشدہ سامان کی تلاش میں معاون ثابت ہوتی ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu