2036تک علی بابا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگی

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 جون 2017 15:08

2036تک علی بابا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگی

راتوں رات 2.8 ارب ڈالر کمانے والے  ، علی بابا کے بانی، جیک ما  کا اندازہ ہے کہ 2036 تک علی بابا دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہوگی۔
ہانگزہو، چین میں علی بابا کے ہیڈ کوارٹر میں سرمایہ کاروں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کمپنی 2 ارب صارفین  کی خدمت کر سکتی ہے، جو دنیا کی آبادی کا ایک تہائی ہے۔اگر کمپنی 10 کروڑ ملازمت کے مواقع پیدا کر سکتی ہے،جو کئی حکومتوں سے زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

اگر کمپنی ایک کروڑ کاروباری اداروں کے منافع  کا باعث ہے  تو یہ معیشت کہلائے گی۔
اس وقت علی بابا دنیا کی 22 ویں بڑی معیشت ہے جس کا نمبر  ارجنٹائن کے بعد ہے۔کمپنی کا کہنا ہے کہ 2020 تک کمپنی کی تجارت کا حجم 1 ٹریلین ہو جائے گا جو انڈونیشیا سے بھی آگے ہوگا۔
دنیا کی پانچویں بڑی معیشت بننے کے لیے علی بابا کو جرمنی، برطانیہ، فرانس اور بھارت جیسی معیشتوں سے مقابلہ کرنا پڑے گا ،جو آسان کام نہیں۔
یاد رہے گزشتہ دنوں علی بابا کے بانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں کہا تھا کہ علی بابا کا قیام اُن کی زندگی کی سب سے بڑی غلطی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu