مائیکروسافٹ مصنوعی ذہانت نے ایم ایس پیک مین میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 16 جون 2017 21:08

مائیکروسافٹ   مصنوعی ذہانت نے ایم ایس پیک مین میں سب سے زیادہ سکور بنانے کا ریکارڈ بنا لیا

مائیکروسافٹ  کے محققین کی ایک ٹیم نے ایم ایس پیک مین (Ms. Pac-Man) گیم کے لیے مصنوعی ذہانت کا ایک سسٹم تیار کیا ہے۔ اس سسٹم نے گیم میں سب سےزیادہ سکور کا نیا ریکارڈ بنا لیا ہے۔
کینیڈین ڈیپ لرنگ Maluuba نے ری انفورسمنٹ  لرننگ کے نام سے مصنوعی ذہانت کا ایک سسٹم بنایا ہے، جس نے  Atari 2600 ورژن پیک مین میں زیادہ سے زیادہ ممکن  999,990 سکور کا ریکارڈ بنا لیا ہے۔

مائیکرو سافٹ نے حال ہی میں Maluuba کو خریدا ہے۔
اس ریکارڈ کو بنانے کے لیے اس ٹیم نے اپنے 150ایجنٹس کو مخصوص ٹاسک سرانجام دینے  کی ذمہ داری دی۔ اس کے لیے ہر ایجنٹ نے مختلف کام جیسے مخصوص پیلٹ کی تلاش اور بھوتوں سے بچنا جیسے کام سر انجام دئیے۔ ایک ساتھ کام کرنے کا ایک ہی مقصد تھاکہ پیک مین کو پرفیکٹ انداز میں کھیلنا۔

(جاری ہے)


150 ایجٹس کے ڈیٹا کو ایک ٹاپ ایجنٹ نے جمع کیا۔

جس سے پتا چلایا گیا کہ سکرین پر پیک مین کب اور کس طرح حرکت کرتا ہے۔ اس ٹاپ ایجنٹ نے یہ بھی پتا چلایا کہ کتنے ایجنٹس کے مطابق پیک مین ایک مخصوص سمت میں گیا ہے لیکن یہ بھی دیکھا گیا کتنے ایجنٹس کس سمت میں جانا چاہتے ہیں۔ مائیکرو سافٹ نے  مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر 100 ایجنٹس پیلٹ کے لیے دائیں طرف جانا چاہتے ہیں لیکن 3 ایجنٹس دائیں طرف ایک بھوت کی موجودگی کی وجہ سے بائیں جانا چاہتے ہیں تو ٹاپ ایجنٹ نے بائیں طرف جانے والے 3 ایجنٹس کی رائے کو  ترجیح دی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu