عالمی یوگا ڈے پر 3 لاکھ شرکا نے یوگا سیشن میں حصہ لے کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 21 جون 2017 23:44

عالمی یوگا ڈے  پر 3 لاکھ شرکا نے یوگا سیشن میں حصہ لے کر عالمی ریکارڈ بنا لیا

بھارت میں عالمی یوگا ڈے کے موقع پر 3 لاکھ لوگوں کے ایک گروپ نے یوگا سیشن میں شریک ہو کر سب سے بڑے یوگا سیشن کا عالمی ریکار ڈ بنا لیا۔
یوگا گرو بابا رام دیو نے ٹوئٹر پر اس موقع کی جو تصاویر شیئر کی ہیں  اُن میں احمد آباد میں لاکھوں لوگوں کو یوگا میٹس پر قطاروں میں کھڑے دکھایا گیا ہے جبکہ دوسری تصویر میں انہیں گینیز ورلڈ ریکارڈ کی طرف سے دنیا کا سب سے بڑا یوگا سیشن منعقد کرنے پر سند سے نوازا جا رہا ہے۔


رام دیو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ لاکھوں  یوگیوں  نے آج احمد آباد میں سب سے بڑے یوگا سیشن کا عالمی ریکارڈ بنا لیا۔
اس موقع پر حاضرین نے صرف یہی ایک ریکارڈ نہیں بنایا بلکہ انہوں نے یوگا سے متعلق 20 دوسرے ریکارڈ بھی بنائے۔ ان  میں ایک ریکارڈ  بہت سی جگہوں پر  لوگوں کا بڑی تعداد میں یوگا کرنے کا ریکارڈ بھی ہے۔

(جاری ہے)


اس تقریب میں سیاست دانوں نے بھی شرکت کی۔

تقریب کا مقصد بھارت اور ساری دنیا میں یوگا کا فروغ تھا۔
بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی  نے اس سے پہلے کہا تھا کہ بھارت کو اگلا ریکارڈ یوگا میں بنانا چاہیے۔ بھارتی جنتا پارٹی کے چیف امیت شاہ کی رہنمائی  اور گجرات حکومت کی سپورٹ کی وجہ سے اس تقریب میں 24 نئے ورلڈ ریکارڈ بنائے گئے۔
رام دیو کا کہنا ہے کہ  یوگا کی تشہیر کے لیے وہ امریکا اور کینیڈا کے دورے کریں گے۔

عالمی یوگا ڈے  پر 3 لاکھ شرکا نے یوگا سیشن میں حصہ لے کر عالمی ریکارڈ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu