یارکشائر کے رہائشی نے ملکہ برطانیہ کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر پولیس کو شکایت کردی

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 24 جون 2017 23:34

یارکشائر کے رہائشی نے  ملکہ برطانیہ کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر پولیس کو شکایت کردی

برطانیہ کے ایک رہائشی نے ملکہ برطانیہ کے سیٹ بیلٹ نہ پہننے پر  پولیس کو شکایت کر دی۔ویسٹ یارکشائر پولیس کاٹیکٹ سنٹر  کا کہنا ہے کہ ایک شہری نے ایمرجنسی نمبروں پر کال کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف  ورزی کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)


پولیس کا کہنا ہے کہ  999 پر موصول ہوئی کال میں بتایا گیا کہ ملکہ نے سیٹ بیلٹ نہیں پہنی ہوئی۔عام طور پر پولیس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کرتی ہے لیکن ملکہ کو قانونی کاروائی سے استثنیٰ حاصل ہے، اس لیے پولیس نے شہری کو کہا کہ ریسکو کا نمبر مذاق کے لیے نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu