چھریوں سے مساج۔ تائیوان میں تیزی سے پھیلتا ہو رواج

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 30 جون 2017 23:20

چھریوں سے مساج۔ تائیوان میں تیزی سے پھیلتا ہو رواج

دنیا بھر سے بہت سے افراد تائیوان کا سفر کر کے اپنے چہروں، کمر اور دوسرے اعضا پر تیز دھار چھریوں اور چاقوؤں سے مساج کر ا رہے ہیں۔تائیوان میں یہ رواج تیزی سے پھیل  رہا ہے۔ لوگوں کا خیال ہے کہ اس مساج سے  وہ بُرے اثرات سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔
بہت سے افراد نے چھریوں والے اس نئے طریقہ علاج کو پسند کیا ہے۔ اس طریقہ علاج میں  ماہر افراد جسم پر کپڑا رکھ کر تیز چاقو اور چھریاں جسم پر ایسے  ٹچ کرتے ہیں ، جیسے قصائی گوشت کا قیمہ بناتا ہے۔

(جاری ہے)

یہ طریقہ علاج اگرچہ 2 ہزار سال پرانا ہے حالیہ دنوں میں یہ تائیوان میں پھر سے مشہور ہو رہا ہے۔
سیاؤ می فنگ تائپے   میں  اس طریقہ علاج   کی تعلیم کا ایک سنٹر چلا رہی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ ساری دنیا سے لوگ اُنکے پاس آ کر برے اثرات ختم کراتے ہیں۔اُن کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ علاج چین میں 2500 سال پرانا ہے لیکن انہوں نے اسے ایک نئی شکل دی ہے۔
اس طریقہ علاج کو سر انجام دینے والے ماہر افراد  خود پر بھی یہ طریقہ آزماتے رہتے ہیں، تاکہ گاہکوں کے برے اثرات ان سے دور ہو جائیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu