آگ لگنے پر علاقے کے رہائشی فائر برگیڈ کو بلانے کی بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ دلچسپ وجہ

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 1 جولائی 2017 23:50

آگ لگنے پر علاقے کے رہائشی فائر برگیڈ کو بلانے کی بجائے تماشا دیکھتے رہے۔ دلچسپ وجہ

چین کے صوبے ژیجیانگ میں واقع مشہور زمانہ فلم سٹوڈیو ، ہینگڈین ورلڈ سٹوڈیوز، میں سچ مچ کی آگ لگی تو کسی نے اس پر توجہ نہ دی۔چائنا وڈ کے نام سے مشہور  کئی ایکڑوں پر پھیلے ہوئے اس فلم سٹوڈیو میں بہت سے مشہور فلمیں بنائی جا چکی ہیں، یہاں ہر وقت ہی کسی نہ کسی فلم کی شوٹنگ ہوتی رہتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب منگل کی صبح 5 بجے یہاں آگ لگی تو لوگ اسے شوٹنگ سمجھے۔

(جاری ہے)


اس علاقے میں رہائش پذیر ایک خاتون کا کہنا ہے کہ ہر وقت کی شوٹنگ کی وجہ سے وہ سچ مچ کی آگ کو بھی شوٹنگ سمجھے، اس وجہ سے پولیس یا فائربرگیڈ کو نہیں بلایا۔2 گھنٹے بعد آگ کے شعلے بڑھنے لگے تو ایک نوجوان نے  ایمرجنسی نمبروں پر فون کیا جس کے بعد فائرفائٹرز فوراً ہی موقع پر پہنچ گئے  اور انہوں نے آگ بجھائی۔ خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Browse Latest Weird News in Urdu