ٹائروں میں ہوا کم ہوئی اور نوجوان نے 1 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 3 جولائی 2017 23:27

ٹائروں میں ہوا کم ہوئی اور نوجوان نے 1 ملین ڈالر کی لاٹری جیت لی

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کا کہنا ہے کہ اس کی گاڑی کے ٹائروں میں ہوا کم ہوئی ، جسے بھرواتے  ہوئے اس نے  لاٹری ٹکٹ سکریچ کیا اور اس کی ایک ملین ڈالر کی لاٹری نکل آئی۔
نیویارک لاٹری کا کہنا ہے کہ کلنٹن پارک کے انتھونی لاوارون نے سٹیورٹ شاپ سے  کیش ورڈ سکریچ آف ٹکٹ خریدا اور سکریچ کرنے  دس لاکھ ڈالر کی لاٹری جیت گیا۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ اسے  ابھی تک اپنے لاٹری جتنے کا یقین نہیں آ رہا۔

(جاری ہے)

انتھونی نے کہا کہ اگر اس کی گاڑی کے ٹائر میں ہوا کم نہ ہوتی تو وہ کبھی بھی لاٹری ٹکٹ نہ خریدتا  کیونکہ وہ سٹیورٹ  ہوا بھروانے آیا تھا اور ساتھ ہی ٹکٹ خرید لیا۔
ودہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کے بعد انتھونی کو دس لاکھ میں سے 661,800  ڈالر ادا کیے جائیں گے۔
انتھونی کا کہنا ہے کہ لاٹری جیتنا دنیا کے بہترین احساسات میں سے ایک ہے۔ انتھونی نے بتایا کہ وہ اس رقم کو اپنا چھوٹا سا کاروبار بڑھانے میں استعمال کرے گا

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu