لمبی ٹانگوں نے نوجوان لڑکی کو اکاؤنٹنگ کا امتحان پاس کرا دیا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 جولائی 2017 23:12

لمبی ٹانگوں نے نوجوان لڑکی کو اکاؤنٹنگ کا امتحان پاس کرا دیا

چین کی ایک نوجوان لڑکی نے  امتحان میں  کامیابی کے لیے اپنی لمبی ٹانگوں کو خوب استعمال کیا۔ لڑکی کے کلاس فیلو اس واقعے کی تصاویر انٹرنیٹ پر پوسٹ کر کے اس واردات کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ کس طرح لڑکی نے اپنی ٹانگوں کو نقل لکھنے کے لیے استعمال کیا۔
ان ٹانگوں کی مالک کو ابھی تک شناخت نہیں کیا جا سکا ہے۔

(جاری ہے)

تاہم ٹانگوں پر لکھی جانے والی نقل سےپتا چلتا ہے کہ لڑکی نے اکاؤنٹنگ کا امتحان دیا ہے۔


چین میں نقل کا رحجان کوئی چند عشروں کی بات نہیں۔ سینکڑوں سال پہلے بھی چین میں شاہی عہدوں کے حصول کے لیے نقل کی جاتی تھی۔ پہلے لوگ کنفیوشش کے اقوال کو بہت ہی چھوٹے کاغذوں پر نقل کر کے امتحانات کے دوران استعمال کرتے رہے ہیں۔
حالیہ دنوں میں بھی بہت سے طلباء کو جدید ترین ڈیوائسزسے نقل کرتے ہوئے پکڑا جا  چکا ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu