کوئین آف دی ڈارک نے فیشن انڈسٹری میں حُسن کے معیار ہی بدل دئیے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 جولائی 2017 23:12

کوئین آف دی ڈارک نے فیشن انڈسٹری میں حُسن کے معیار ہی بدل دئیے

ملیے نیاکم گٹوچ سے ۔ جنوبی سوڈان سے تعلق رکھنے والی  ماڈل نیاکم نے فیشن انڈسٹری میں حسن کے معیار بدل دئیے ہیں۔ گہری رنگت ہونے کے باوجود نیاکم فیشن انڈسٹری میں تیزی سے اپنا نام بنا رہی ہیں۔
24 سالہ نیاکم  آج کل  منیاپولس،  مینیسوٹا میں رہائش پذیر ہیں۔ نیاکم کو اپنے گہرے رنگ پر کوئی شرمندگی نہیں۔نیاکم کو جب کوئین آف دی ڈارک کے خطاب سے نوازا گیا تو انہوں نے اسے ہنسی خوشی قبول کیا۔

(جاری ہے)

نیاکم فیشن انڈسٹری میں تنوع کی حامی ہونے کے ساتھ ساتھ سیاہ فاموں کے حقوق کےلیے بھی کام کرتی ہیں۔ نیاکم کا کہنا ہے کہ  آپ کی جو بھی جلد ہو، اس  کا رنگ جیسا بھی ہو، اس سے پیار کریں۔نیاکم کے مطابق انہیں دنیا کو بتانا ہے کہ سیاہ فام رنگت سے ہٹ کر کتنے خوبصورت اور ذہین ہیں۔
انسٹاگرام پر نیاکم کے ایک لاکھ سے زیادہ فالوور ہیں۔ انہیں اب بھی نفرت بھرے پیغامات ملتے ہیں لیکن وہ اُن پر توجہ نہیں دیتیں۔

کوئین آف دی ڈارک نے فیشن انڈسٹری میں حُسن کے معیار ہی بدل دئیے

Browse Latest Weird News in Urdu