چین نے ڈبل ڈیکر سلیپر بیڈز کی حامل نئی بلٹ ٹرین بھی چلا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 5 جولائی 2017 23:13

چین نے ڈبل ڈیکر سلیپر بیڈز کی حامل نئی  بلٹ ٹرین بھی چلا دی

چین میں شنگھائی سے بیجنگ جانے والی بلٹ ٹرین کی رفتار 400 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ فری وائی فائی کے ساتھ ساتھ اس ٹرین میں مزید کئی سہولیات بھی ہیں۔تاہم چین میں اس  ویک اینڈ پر ایک نئی بلٹ ٹرین متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ نئی ٹرین بہت زیادہ تیز رفتار تو نہیں بلکہ بہت زیادہ آرام دہ ضرور ہے۔

(جاری ہے)


1 جولائی کو D311 ٹرین پہلی بار بیجنگ سے شنگھائی ٹریک پر آئی۔ اس ٹرین کی حد رفتار تو 250 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے لیکن اس کی اہم خصوصیت  اس میں موجود ڈبل ڈیکر بیڈز ہیں۔
چین میں اس وقت چلنے والی سلیپر ٹرین کے برعکس D311  میں  بیڈز ہال وے کے متوازی لگائے گئے ہیں، جس سے ہر مسافر کو پرائیویٹ جگہ، چائے کی ٹیبل، چارجنگ سوکٹ اور ریڈنگ لیمپ مل جاتا ہے۔

چین نے ڈبل ڈیکر سلیپر بیڈز کی حامل نئی  بلٹ ٹرین بھی چلا دی

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu