یہ کتا کسی ماہر گھوڑا سوار کی طرح گھوڑا سواری کرتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 14 جولائی 2017 22:48

یہ کتا کسی ماہر گھوڑا سوار کی طرح گھوڑا سواری  کرتا ہے

ٹیکساس لیبراڈور ریٹریور نسل کے ایک کتے کی مالکن نے اس کی گھوڑا سواری کرتے ہوئے کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں یہ کتا بالکل ماہر گھوڑا سوار کی طرح سواری کرتا نظر آ رہا ہے۔

(جاری ہے)


برنی، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی کیتھرائن رکمان  نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں  میزے نامی 10 سالہ کتے کو بیلے نامی گھوڑے پر سواری کرتے دکھایا گیا ہے۔
ویڈیو میں بیلے کو خصوصی زین پہنے دکھایا گیا ہے تاکہ میزے آرام سے اپنا توازن برقرار رکھ سکے۔ ویڈیو میں بیلے کی لگام میزے کے منہ میں دکھائی گئی ہے۔
اس سے پہلے کیتھرائن نے میزے کے بیلے کو باڑے میں گھمانے کی ویڈیوز بھی شیئر کی تھی۔

Browse Latest Weird News in Urdu