پانچ شہروں سے شریک افراد نے ایموجی کاسٹیوم ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 19 جولائی 2017 23:49

پانچ شہروں  سے شریک افراد نے ایموجی کاسٹیوم  ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا

گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا کہنا ہے کہ 531 افراد نے  5 شہروں  میں ایک ساتھ ایموجی کاسٹیوم  میں جمع ہو کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
یہ ریکارڈ اصل میں سونی پکچر نے اپنی آنے والی فلم دی ایموجی مووی کی تشہیر کے سلسلے میں بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ریکارڈ بنانے کے لیے 531 افراد ، دوبئی، ماسکو، لندن، ڈبلن اور ساؤ پاؤلو میں جمع ہوئے۔
گینیز جج جیک بروک بینک کا کہنا ہے کہ  وہ اس عالمی ریکارڈ کے حصول کے لیے   کی  جانے والی ٹائمنگ اور کوارڈی نیشن سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔
سونی پکچر انٹرٹینمنٹ کے ورلڈ وائیڈ مارکیٹنگ اینڈ ڈسٹری بیوشن پریزیڈنٹ جوش گریسٹین کا کہناہے کہ  دی ایموجی مووی  کے لیے  یہ عالمی جوش بہت خوشی کا باعث ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu