5 سالہ برطانوی بچی کو لیموں کر شربت فروخت کرنے پر جرمانہ

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 جولائی 2017 21:35

5 سالہ برطانوی بچی کو لیموں کر شربت فروخت کرنے پر جرمانہ

برطانیہ میں رہنے والے ایک باپ نے بتایا  ہے کہ اس کی 5 سالہ بچی کو  لیموں کے شربت کا سٹینڈ لگانے پر جرمانہ کر دیا  گیا ہے۔ جرمانے کی  وجہ سے بچی زار وقطار رونے لگی۔
آندرے سپائسر سے  جب اُن کی 5سالہ بیٹی نے درخواست کی کہ وہ اپنے گھر کے باہر لیموں کے شربت کا سٹینڈ لگانا چاہتی ہے تو وہ بہت خوش ہوئے۔آندرے نے بتایا کہ اگر انہیں اس پر 150 پاؤنڈتک کے  جرمانے کا معلوم ہوتا تو  کبھی بھی اپنی بچی کو اجازت نہ دیتے۔


آندرے نے بتایاکہ اُن کے بیٹی کے لیموں جلد ختم ہونے لگے اور بچی کا پیسوں کا چھوٹا سا باکس بھرنے لگا۔ سب کچھ ٹھیک چل رہا تھا کہ آدھے گھنٹے بعد 4 لوکل کونسل انفورسمنٹ آفیسرز وہاں  آئے اور بچی کا سٹینڈ اٹھا دیا۔
آفیسرز نے بتایا کہ بغیر تجارتی پرمٹ کے کام کرنے پر انہیں 90 پاؤنڈ جرمانہ کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ  سن کر آندرے کی بیٹی زاروقطار رونے لگی اور پوچھا کہ کیا اُس نے کوئی برا کام کیا ہے۔


آندرے نے  ایک ٹوئٹ کے ذریعے ٹاور ہیملٹس کونسل کو کہا کہ اُن کی بیٹی کے سٹینڈ اور غیر لائسنس یافتہ گلی کے تاجر میں فرق ہوتا ہے۔ آندرے نے کہا کہ اصل مسئلہ معاشرے کی طرف سے بچوں کے ساتھ کیا جانے والا برتاؤ ہے۔
ٹاور ہیملٹس کونسل نے آندرے کی بیٹی پر لگائے گئے جرمانے کو ختم کردیا اور کہا کہ وہ اس حوالے سے اُن کی بیٹی سے معافی مانگے کو تیار ہیں۔ کونسل کا کہنا تھا  کہ اُنکے آفیسر کو کامن سنس کا استعمال کرنا چاہیے تھا۔
آندرے ، جو بزنس سکول کے پروفیسر ہیں، نے بتایا کہ انہیں دنیا بھر سے پیغامات مل رہے ہیں جن میں انہیں دعوت دی گئی ہے کہ اُن کی بیٹی  فیسٹیول اور کاروباری مراکز میں اپنا سٹینڈ لگانا چاہے تو لگا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu