یہ شاعرہ اجنبیوں کو 10 لاکھ خط لکھ رہی ہے

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 جولائی 2017 23:39

یہ شاعرہ  اجنبیوں کو 10 لاکھ خط لکھ رہی ہے

دوسروں سے رابطہ کرنے کے کئی ذریعے ہیں لیکن سب سے زیادہ ذاتی احساس خط لکھنے سے ہوتا ہے۔ٹیکسٹ میسج یا ٹوئٹ کرنے کے مقابلے میں خط لکھنا کافی وقت طلب کام ہے لیکن اس کے باوجود ایک عورت نے ارادہ کیا ہے کہ وہ 10 لاکھ خط لکھے گی۔
28سالہ شاعرہ جوڈی این بکلی کا منصوبہ ہے کہ وہ اُن لوگوں کو خط لکھے گی، جنہیں اپنی زندگی میں کسی مشورے کی ضرورت ہے۔جوڈی کا خیال ہے کہ اس کی سخت زندگی  کی وجہ سے وہ لوگوں کے مسائل کے بارے میں زیادہ جانتی ہے۔

جوڈی 23سالہ کی تھی کہ اُن میں خودکشی کے رجحانات بڑھنے لگے۔

(جاری ہے)

جوڈی نے اُن پر قابو پایا۔اسے خون چوسنے والے کیڑے نے کاٹا ، جس کی وجہ سے اسے دماغی سوزش ہوگئی۔اسی وجہ سے اس کا جسم ایک طرف سے مفلوج ہوگیا۔اس کے باوجود اس نے خود کو دوبارہ سے لکھنا سکھایا۔اب جوڈی کا مقصد ہے کہ وہ دوسرے لوگوں کی مدد کرے۔جوڈی نے دس لاکھ خط لکھنے کے یے ”ون ملین لولی لیٹرز“  نامی پراجیکٹ شروع کیا ہے۔
جوڈی 11 سال کی عمر سے اجنبی لوگوں کو خطوط  لکھ رہی ہے۔ اب جسے بھی کوئی مسئلہ ہوتو وہ [email protected] پر ای میل کر کے جوڈی کو خط لکھنے کے لیے کہہ سکتا ہے، لیکن خط کا جواب آنے میں کئی ماہ بھی لگ سکتے ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu