40کروڑ روپے قرضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے عورت نے پلاسٹک سرجری کرا لی

Ameen Akbar امین اکبر پیر 31 جولائی 2017 23:18

40کروڑ روپے قرضے کی ادائیگی سے بچنے کے لیے عورت نے پلاسٹک سرجری کرا لی

جب ووہان، چین کی ایک عدالت نے ایک عورت کو 25 ملین یوان(تقریباً 40 کروڑ روپے)  قرضہ ادا کرنے کا حکم دیا تو  عورت نے فوراً ہی ایک نیا چہرہ اپنانے کا فیصلہ کیا۔59 سالہ زہو ناجوان  کو امید تھی کہ  پلاسٹک سرجری کے بعد قرض واپس مانگنے والے اور عدالت اسے شناخت نہیں کر سکیں گے۔زہو نے اس سال کے شروع میں چہرے کی سرجری کرائی اور غائب ہوگئی  ۔

(جاری ہے)

آخر کار پولیس نے جولائی میں زہو کوشینزن سے  گرفتار کر لیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ جب ہم اسے گرفتار کرنے پہنچے تو اسے دیکھ کر حیران رہ گئے ۔ وہ 30سال کی لگ رہی تھی اور اس کی شکل اس تصویر سے بہت مختلف تھی،جو ہمارے پاس تھی۔
زہو نے اعتراف کیا کہ پولیس سے فرار کے دوران اس نے  دوسرے لوگوں کی شناخت استعمال کرتے ہوئے اپنے  لیے ریلوے ٹکٹ خریدے اور گزارا کرنے کے لیے بنک کارڈ استعمال کیے۔

Browse Latest Weird News in Urdu