عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 اگست 2017 02:24

عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس کے بعد پی ٹی آئی کی ویب سائٹ ہیک کر لی گئی

گزشتہ دن پاکستان میں شاہد خاقان عباسی کے وزیر اعظم منتخب ہونے سے بھی زیادہ بڑی خبر عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس تھی۔
اس پریس کانفرنس کو کچھ ہیکروں نے بھی اپنی کاروائی کے دوران استعمال کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی ہیکروں کے ایک گروپ نے پاکستان تحریک انصاف کی ویب سائٹ، انصاف ڈاٹ پی کے، کو ہیک کرنے کے بعد وہاں عائشہ گلالئی کی، پریس کانفرنس کرتے ہوئے کی، تصویر لگائی اور ویب سائٹ کے ڈی فیسڈ ہوم پیج پر وہ الزامات دوہرائے جو عائشہ گلالئی نے اپنی پریس کانفرنس میں دوہرائے تھے۔


یہ ویب سائٹ Kashif HaxOr نے ہیک کی ہے، جس کا پتا ویب سائٹ کے ٹائٹل سے چلتا ہے۔ وائس آف پاکستان نامی ہیکر گروپ نے ڈی فیسڈ پیج پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ کسی سیاسی پارٹی کے سپورٹر نہیں لیکن پی ٹی آئی کو ووٹ نہیں دیں گئے۔ ہیکرز نے یہ بھی کہا ہے کہ ن لیگ پی ٹی آئی سے بہتر جماعت ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu