ذرا سی غلطی مسافر کو غلط جہاز سے غلط ملک میں لے گئی

بدھ 2 اگست 2017 23:36

ذرا سی غلطی مسافر کو غلط جہاز سے غلط ملک میں لے گئی

ائیر فرانس کا کہنا ہے کہ وہ ایک مسافر کے غلط جہاز میں بیٹھ کر منزل مقصود سے دور کسی اور ملک میں پہنچنے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس مسافر کے پاس اسی جہاز میں موجود دوسری مسافر کے نام کا ہی بورڈنگ کارڈ تھا۔   
برازیل کی 45 سالہ نرسنگ اسسٹنٹ اینا ماریا بٹنکورٹ مارکوئس فرانس کے چارلس ڈیگال ائیرپورٹ سے چھٹیاں گزارنے کوپن ہیگن جانا چاہتی تھیں۔

جب وہ جہاز سے اتری تو خود کو ایتھنز یونان میں پا کر حیران رہ گئیں۔ تحقیق کرنے پر پتا چلا کہ انہیں غلطی سے جہاز کی دوسری مسافر میری کرسٹین مڈاوین کا بورڈنگ کارڈ دیا گیا تھا۔ یہ غلطی ماریا اور میری کے نام کی وجہ سے ہوئی۔
اینا کا کہنا ہے کہ میرا ٹکٹ کسی اور نام سے بنا تھا اور جلدی کی وجہ سے میں اس پر موجود نام چیک نہ کر سکی۔

(جاری ہے)


اینا کا کہنا ہے کہ ائیر فرانس کے ایجنٹ نے ڈیپارچر گیٹ پر اس کا بورڈنگ پاس دیکھا تھا لیکن اس نے بھی نہیں دیکھا کہ پاسپورٹ اور بورڈنگ کارڈ پر مختلف نام ہیں۔


اینا جہاز میں اونگھتی رہی اس لیے انہیں غلطی کا احساس اس وقت ہوا جب وہ جہاز سے باہر نکلیں۔
ائیر فرانس نے انہیں بذریعہ لکسمبرگ دوسری پرواز سے کوپن ہیگن پہنچا دیا۔
ائیر فرانس نے اے ایف پی کو اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ائیر لائن اتفاقی حادثے میں بھی مسافر کی سیکورٹی پر سمجھوتہ نہیں کرتی۔ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحیقات کی جا رہی ہیں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات سے بچا جا سکے۔

Browse Latest Weird News in Urdu