چھوٹی کار ہونے کی وجہ سے عورت 1000 ڈالر مالیت کا ڈول ہاؤس چرانے میں ناکام

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 2 اگست 2017 23:36

چھوٹی کار ہونے کی وجہ سے عورت 1000 ڈالر مالیت کا ڈول ہاؤس چرانے میں ناکام
ٹینیسی کی پولیس نے ایک ویڈیو جاری کی ہے۔ اس ویڈیو میں ایک عورت کو 1 ہزار ڈالر مالیت کا ڈول ہاؤس چرانے کی ناکام کوشش کرتے دکھایا گیاہے۔ ڈول ہاؤس چرانے کی یہ کوشش عورت کی گاڑی کے چھوٹا ہونے کی وجہ سے ناکام ہوئی ہے۔

(جاری ہے)


کنگزپورٹ پولیس ڈیپارٹمنٹ  نے یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ایک عورت کو 1 ہزار ڈالر مالیت کا ڈول ہاؤس چوری کرنے کی کوشش کرتے دکھایا گیا ہے۔ اس کوشش کے دوران عورت کو جلد ہی اندازہ ہوجاتا ہے کہ اس کی کار ڈول ہاؤس چرانے کے لیے کافی چھوٹی ہے۔ اسی وجہ سے وہ بتدریج اپنی کوشش ترک کر کے مرے مرے قدموں سے واپس اپنی گاڑی میں بیٹھ جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu