خراب بال کاٹنے پر کسی نے حجام سے ایسا انتقام کبھی نہ لیا ہوگا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 3 اگست 2017 23:51

خراب بال کاٹنے پر کسی نے حجام سے ایسا انتقام کبھی نہ لیا ہوگا

اپنے بالوں کے سٹائل سے ناخوش کسی شخص نے آج تک حجام سے ایسا انوکھا اور قابل نفرت انتقام نہیں لیا ہوگا۔
چین کےصوبے شانڈونگ کے شہر دیژوو  میں ایک شخص نے حجام سے بال کٹوائے لیکن ہیئر سٹائل اسے بالکل پسند نہ آیا۔

(جاری ہے)

اس پر اس شخص نے حجام سے بدلہ لینے کے لیے حجام کی دوکان کے دروازے کے سامنے ہر روز انسانی فضلہ سے بھرے بیگ پھینکنے شروع کردئیے۔ چند دن تک تو حجام اس حرکت کو برداشت کرتا رہا لیکن پھر اس نے پولیس میں رپورٹ کر دی۔ پولیس نے نگرانی کےکیمروں کی فوٹیج دیکھی تو فوراً ہی ناخوش گاہک کو گرفتار کر لیا۔ اس شخص کو 9 دن پولیس کی تحویل میں رہنا پڑے گا اور اس کے علاوہ 500 یوان جرمانہ ادا بھی کرنا ہوگا۔

Browse Latest Weird News in Urdu