فیس بک پر لگائی گئی ناپسندیدہ تصویر اتروانے کے لیے مفرور ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اگست 2017 22:34

فیس بک پر لگائی گئی ناپسندیدہ  تصویر  اتروانے کے لیے مفرور ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا

برطانیہ سے تعلق رکھنے والی ایک شخص نے صرف اس وجہ سے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا کہ وہ اس کی ناپسندیدہ تصویر فیس بک سےہٹا لیں گے۔
ساؤتھ ویلز پولیس ڈیپارٹمنٹ نے فیس بک پر ایک مفرور 35 سالہ واین ایسمونڈ کی تصویر لگائی تھی تاکہ عوام سے اس کی گرفتاری میں مدد لی جا سکے۔
فیس بک نے اپنی تصویر دیکھ کر کمنٹ کیا کہ میں یہی ہوں ہوں اگر یہ تصویر ہٹا دی جائے تو مشکور ہوں گا۔

(جاری ہے)

جرم ثابت نہ ہونے تک معصوم ہی ہوتا ہے۔ واین نے یہ بھی لکھا کہ وہ اپنے وکیل سے مشورہ کر رہا ہے، جس کے بعد وہ خود کو گرفتاری کے لیے پیش کر دے گا۔
پولیس ڈیپارٹمنٹ نے واین کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے فیس بک سے اس کی تصویر ہٹا دی۔ اس کی خواہش تو پولیس کے پاس موجود ناپسندیدہ تصویر کو فیس بک سے ہٹانا تھا لیکن  جب یہ خبر میڈیا میں آئی تو یہی تصویر پولیس کی فیس بک پوسٹ سے بھی زیادہ پھیل گئی۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu