کم سے کم وقت میں سینے پر رکھے کنکریٹ کے 16 بلاک توڑنے کا عالمی ریکارڈ

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 9 اگست 2017 23:53

کم سے کم وقت میں سینے پر رکھے کنکریٹ کے 16 بلاک توڑنے کا عالمی ریکارڈ

ترکی سے تعلق رکھنے والے مارشل آرٹس کے ماہر علی باچیتےپے نے اپنے سینے پر  چند سیکنڈ میں ایک درجن سے زیادہ کنکریٹ بلاک توڑوا کر نیا ورلڈ ریکارڈ بنایا ہے۔
علی باچیتےپے   نے اپنے سینے پر 16 کنکریٹ کے بلاک رکھے جنہیں صرف 4.75 سیکنڈ میں توڑ دیا گیا۔ ریکارڈ  بنانے کی  یہ تقریب موغلا ، ترکی میں ہوئی۔ اس سے پہلے بھی یہ ریکارڈ علی باچیتےپے کے پاس ہی تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 16 بلاکس 6.33 سیکنڈ میں توڑے گئے تھے۔ بلاک توڑنے کےلیے 14 پاؤنڈ وزنی  پتھر توڑنے والا بڑا ہتھوڑا استعمال کیا گیا۔
مارشل آرٹس میں علی باچیتے پے کی خصوصیت اینٹیں توڑنے کے حوالے سے ہے۔ اُن کے پاس مارشل آرٹس کے اور بھی بہت سے ریکارڈز ہیں۔وہ 30 سیکنڈ میں 683 بلاکس اور ایک منٹ میں 1175 بلاک توڑ چکے ہیں۔ وہ ایک ہی وار  ایک ساتھ رکھے 37 بلاکس بھی توڑ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu