جاپان کا ایسا بار جہاں بندر بطور ویٹر کام کرتے ہیں

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 16 اگست 2017 23:40

جاپان کا ایسا بار جہاں بندر بطور ویٹر کام کرتے ہیں

جاپان کا ایک بار مقامی لوگوں اور سیاحوں میں کافی مقبول ہورہا ہے۔ اس بار کی مقبولیت کی وجہ اس کے ویٹر ہیں۔ ان ویٹروں کی خاص بات یہ ہے کہ وہ انسان نہیں بلکہ بندر ہیں۔اس بار میں مکاک بندر ویٹر کے طورپر کام کرتے ہیں۔
انٹرنیٹ پر گردش کرتی ویڈیو ز میں دکھایا گیاہے کہ  بار میں ایک 17سالہ مکاک بندر   فوکو چان گاہکوں کے لیے مشروبات اور نیپکن لا رہا ہے۔


اس بار کے مالک کاؤرو اوٹسوکا کا کہنا ہے کہ اسے یاچان نامی پہلا پالتو بندر ایک جاننے والے نے کئی  سال پہلے  دیا تھا۔

(جاری ہے)

ایک دن وہ یاچان کو کام پر لایا تو وہ خود ہی اسے اور گاہکوں کو نیپکن پکڑانے لگا۔یاچان کو دیکھ کر فوکو چان بھی یہی کام کرنے لگا اور یوں دونوں بندر ویٹر بن گئے۔بار کے مالک نے اب کئی چھوٹے بندر خریدے ہیں اور انہیں ابتدائی عمر سے ہی ویٹر بننا سکھایا جا رہا ہے۔

یہ چھوٹے بندر گاہکوں کے ساتھ تصاویر بھی بنواتے ہیں۔ بار میں آنے والے لوگ بھی انہیں دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں۔ بار میں آنے والے ایک نوجوان نے کہا کہ یہ بندر بہت سے برے  لوگوں سے اچھے ویٹر ہیں۔ ایک شخص کا کہنا ہے کہ یہ بندر اس کے بیٹے سے بھی اچھے ہیں   جو اس کی ہر بات مانتے ہیں جبکہ اس کا بیٹا اس کی کوئی بات نہیں سنتا۔

Browse Latest Weird News in Urdu