ہینان ائیر لائنز کےکیپٹن کے غلط پاسپورٹ لانے کی وجہ سے مسافروں کو 15 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 15 ستمبر 2017 23:52

ہینان ائیر لائنز کےکیپٹن  کے غلط پاسپورٹ لانے کی وجہ سے مسافروں کو 15 گھنٹے تاخیر کا سامنا کرنا پڑا

اکثر ائیرلائنوں میں تاخیر ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔ چینی ائیرلائنز میں تو یہ معمول بن چکا ہے۔بعض دفعہ تو یہ تاخیر ایسی وجوہات کی بنا پر ہوتی ہیں کہ  سننے والے کا اپنا سر پیٹنے کو دل کرتا ہے۔
ہینان ائیرلائنز کی ایک پرواز نے 10 ستمبر کو  چینگڈو سے لاس اینجلس جانا تھا لیکن یہ پرواز 15 گھنٹے کی تاخیر سے اگلے دن روانہ ہوئی۔اس تاخیر کی وجہ یہ تھی کہ کیپٹن صاحب اپنا سروس پاسپورٹ کی بجائے ذاتی پاسپورٹ اٹھا لائے تھے، جس کے باعث 150 افراد کو 15 گھنٹے تک انتظار کرنا پڑا۔

مسافروں کا کہنا ہے کہ کیپٹن صاحب کی اس لاپروائی نے انہیں بہت مشکل میں ڈال دیا ہے۔ اکثر مسافر رہائش اور ٹرانسپورٹ کےلیے پہلےہی ادائیگی کر چکے تھے ، جو ضائع گئے۔ہینان ائیر لائنز نے مسافروں کےنقصان کا اندازہ کرتے ہوئے ہر مسافر کو 500 یوان ادا کیے۔

(جاری ہے)


سٹاف ممبرز کا کہنا تھا کہ یہ تاخیر ائیر لائنز کی طرف سے ہو رہی ہے لیکن سٹاف نے اصل وجہ کسی کو نہیں بتائی لیکن کئی مسافروں کا کہنا ہے کہ جہاز کا کیپٹن غلط پاسپورٹ لے آیا تھا، جس کی وجہ سے جہاز تاخیر کا شکار ہوا۔

ہینان ائیر لائنز نے مسافروں کے دعوے کی تصدیق تو نہیں کی لیکن اس کی تحقیقات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
اس سال کے شروع میں سامنے آنے والی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاں تاخیر کا معاملہ آئے وہاں ہینان ائیر لائنز دنیا کی بدترین ائیرلائن  ہے۔

ہینان ائیر لائنز کےکیپٹن  کے غلط پاسپورٹ لانے کی وجہ سے مسافروں کو 15 ..

Browse Latest Weird News in Urdu