گلوکارہ کا اپنی اصل عمر سے کم عمر نظر آنا مصیبت بن گیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 24 ستمبر 2017 23:03

گلوکارہ کا اپنی اصل عمر سے کم عمر نظر آنا مصیبت بن گیا

یوکرین کی گلورہ نتالیا جب ترکی سے واپس اپنے ملک پہنچی تو ائیرپورٹ حکام نے انہیں روک لیا۔ حکام کو شک تھا کہ نتالیا کوئی اور لڑکی ہے جو کسی بڑی عمر کی عورت کا پاسپورٹ استعمال کر رہی ہے۔ نتالیا کی اصل عمر تو 41 سال ہے لیکن وہ 20 سال کی  نوجوان لڑکی  کی طرح دکھائی دیتی ہیں۔نتالیا ،جنہیں لاما کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ، نے  بتایا کہ جب انہیں ائیرپورٹ پر اپنے حراست میں لیےجانے کی وجہ معلوم ہوئی تو وہ ہنسنے لگی۔

(جاری ہے)

نتالیا کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے لوگ میری تعریف کرتے ہوئے کہتے تھے کہ میں اپنی عمر سے بہت چھوٹی لگتی ہوں لیکن مجھے یہ معلوم نہیں تھا کہ یہی بات میری حراست میں لیےجانے کی وجہ بھی بن سکتی ہے۔
ائیرپورٹ پر نتالیا کے پاس کوئی ایسا طریقہ نہیں تھا جس سے وہ خود کو نتالیا ثابت کر سکتی ۔ ایسے میں نتالیا کےچاہنے والے اس کی مدد کو آئے۔ جب مسافروں نے نتالیا کو دیکھا تو ان کے پاس جا کر ان کے ساتھ سیلفی بنانے اور آٹو گراف دینے  کی درخواست کرنے لگے۔کچھ دیر کے بعد ائیرپورٹ حکام نے بھی انہیں چھوڑ دیا۔
نتالیا کے کم عمر نظر آنے کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے اُن کےایک فین نے کہا کہ وہ صرف سبزیاں اور پھل ہی کھاتی  ہیں، جس کی وجہ سے وہ کم عمر نظر آتیں ہیں۔

Browse Latest Weird News in Urdu