روسی بلاگر نے شادی کی ناکامی پر لائیو ویڈیو کے دوران خود کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر خودکشی کر لی

Ameen Akbar امین اکبر منگل 26 ستمبر 2017 23:46

روسی بلاگر نے شادی کی ناکامی پر لائیو ویڈیو کے دوران خود کو زہریلے سانپ سے ڈسوا کر خودکشی کر لی

ایک شخص نے شادی ٹوٹنے پر لائیو سٹریم میں خود کو  بلیک ممبا سانپ سے ڈسوا کر خودکشی کر لی۔
سینٹ پیٹرزبرگ سے تعلق رکھنے والے بلاگر اور سپیرے  ارسلان والیف نے لائیوسٹریم میں ناظرین کو کہا کہ وہ  اس کی سابقہ بیوی کاترینا کاتیا سے رابطہ کریں۔ اس کے بعد ارسلان والیف نے ناظرین کو اپنے ہاتھ پر   سانپ کے ڈسنے کا زخم دکھایا۔31سالہ بلاگر اور اس کی سابقہ بیوی یوٹیوب پر ایک چینل چلاتے  تھے۔

اپنی آخری لائیو سٹریم میں ارسلان والیف  کی حالت کافی خراب ہوگئی تھی، جس کے بعد وہ کیمرے سے دور چلے گئے تھے اور پھر گر گئے تھے ۔ اس سےپہلے لائیو سٹریم میں  سانپ کے ڈسنے کے وقت اُن کی کراہنے کی آواز بھی آئی تھی۔اُن کی لائیو سٹریم کو دیکھ کر ایک شخص نے ایمرجنسی سروس کو فون کر دیا۔

(جاری ہے)

ایمرجنسی سروس موقع پر پہنچ گئی   لیکن انہیں بچا نہیں سکی۔

لائیو سٹریم میں اُن کی سانسوں کو تیز تیز چلتے اور آنکھیں الٹتے بھی دکھایا گیا تھا۔ لائیو سٹریم میں انہوں نے ناظرین سے کہا تھا کہ کاتیا کو بتا دیں کہ مجھے اس سے بہت محبت ہے۔ کچھ دیر اور گفتگو کے بعد انہوں نے کہا کہ اب میں کانپ رہا ہوں۔
اس ماہ کے شروع میں ارسلان والیف نے  بے وفائی کے الزام میں اپنی بیوی کو اتنا مارا تھا کہ وہ بے ہوش ہوگئیں تھی، جس کے بعد ارسلان نے سرعام اپنی بیوی سے معافی مانگی تھی۔

روسی بلاگر نے شادی کی ناکامی پر لائیو ویڈیو کے دوران خود کو زہریلے سانپ ..

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu