والدین اب سکول میں بھی براہ راست بچوں کی نگرانی کر سکیں گے ۔ سکول نے بندوبست کر دیا

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 اکتوبر 2017 22:45

والدین  اب سکول میں بھی براہ راست بچوں کی نگرانی کر سکیں گے ۔ سکول نے بندوبست کر دیا
بہت سے والدین ایسے ہوتے ہیں، جنہیں اس بات کی بھی فکر ہوتی ہے کہ سکول میں ان کا بچہ کسی کو مار نہ  رہا ہو یا کسی سے مار نہ کھا رہا ہو۔ اسی طرح کی پریشانیوں کے شکار والدین کے لیے ایک چینی سکول نے   والدین کے لیے بچوں کی براہ راست نگرانی کا بندوبست کیا ہے۔
لیاؤننگ سے تعلق رکھنے والے ایک باپ نے  سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں بتایا ہے کہ  کس طرح اس کے بیٹے کے پرائمری  سکول نے اس سے کلاس روم میں کیمرے لگوانے کے لیے 100 یوان لیے اور اسے ایک لاگ ان اور پاس ورڈ دے دیا۔

یہ پوسٹ بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی تھی۔ باپ نے بتایا کہ اس نے ایپلی کیشن کو ڈاؤن لوڈ کر کے لاگ ان کیا تو وہ سکول میں کلاس میں اپنے بیٹے کو دیکھنے کے قابل ہوگیا۔ بعد میں بچے نے بتایا کہ  اس کی پوری کلاس میں  انہوں نے ہی سب سے آخر میں کیمروں کے لیے ادائیگی کر کے لاگ ان حاصل کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بچے نے اپنے باپ کو بتایا کہ اگر انہوں نے  اس پروگرام کے لیے فیس کی ادائیگی نہ کی تو اس سے سکول میں مختلف سلوک کیا جائے گا۔


چینی سوشل میڈیا پر صارفین اس حوالے سے کافی زیادہ تنقید کررہے ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ طلباء کی پرائیویسی کےخلاف ہے۔ طلبا سے قیدیوں جیسا سلوک نہیں کیا جانا چاہیے۔
چین کا یہ سکول کلاس روم کو لائیو سٹریم کرنے والا پہلا سکول نہیں۔اپریل میں نیویارک ٹائم نے رپورٹ دی تھی، جس میں بتایا گیا تھا کہ ملک بھر کے ہزاروں سرکاری اور پرائیویٹ سکول کلاس روم کی فوٹیج کو براہ راست مشہور سوشل میڈیا سائٹس پر لائیو سٹریم کرتے ہیں۔
سکول نے اس حوالے سے اپنا موقف دیتے ہوئے بتایا کہ اس طرح والدین سکول میں بچے کی کارکردگی دیکھتے ہیں تو  بچے  بھی سینکڑوں لوگوں کی نظروں کی وجہ سے اپنا برتاؤ ٹھیک رکھتے ہیں۔
والدین  اب سکول میں بھی براہ راست بچوں کی نگرانی کر سکیں گے ۔ سکول نے ..

Browse Latest Weird News in Urdu