خلائی مخلوق یا انسان کی لاش؟

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 اکتوبر 2017 23:18

خلائی مخلوق یا انسان کی لاش؟

ماہرین کے ایک گروپ کو یقین ہے کہ  انہیں جنوبی پیرو میں جس حنوط شدہ  لاش کی باقیات ملی ہیں، وہ اصل میں ایک خلائی مخلوق ہے۔ کہا جا رہا ہے  کہ اس لاش کےدونوں ہاتھوں کی تین تین انگلیاں ہیں اور ان  کی شکل بھی انسانی انگلیوں جیسی  نہیں۔

(جاری ہے)


رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موقع سےلیے گئے کچھ ڈی این اے کے نمونے تو ٹسٹ کے قابل نہیں ہیں لیکن کچھ کے بارے میں کہاجا رہا ہے کہ اُن کا تعلق انسانوں سےہی ہے۔


لیک ہیڈ یونیورسٹی، اونٹاریو، کینیڈا کی پالیو  ڈی این اے لیبارٹری کی رپورٹ کے مطابق شواہد سے پتا چلتا ہے کہ  جس چیز کاڈی این اے  ہے اس کا تعلق انسان کے دماغ اور ہاتھوں سے حاصل کی گئی ہڈیوں سے ہے۔
اس لاش کو خلائی مخلوق کی لاش سمجھنے والوں کا کہنا ہے کہ اس کے بڑے بڑے ہاتھ  صرف اس وجہ سے ہیں کہ یہ خلائی مخلوق ہے۔

Browse Latest Weird News in Urdu