سب سے بڑی سبزیاں اگانے والےشخص نے دنیا کا سب سے بڑا حلوہ کدو بھی اگا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 10 اکتوبر 2017 23:19

سب سے بڑی سبزیاں اگانے والےشخص نے  دنیا کا سب سے بڑا حلوہ  کدو بھی اگا لیا

رہوڈ آئی لینڈ کے ایک کسان نے  جناتی سائز کی سبزیاں اگانے کے مقابلے میں  سب سے بھاری کدو  اور  سب سے بڑی لوکی  کے بعد  اب  سب سے وزنی حلوہ کدو(پیٹھا) کا ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا ہے۔
جو جوترا نے  جناتی سبزیوں کےد و ریکارڈ تو پہلےہی بنائے ہوئے تھے ، اس کے بعد تیسرا ریکارڈ سب سے وزنی حلوہ کدو  اگانے کا ریکارڈ اسی ہفتے بنایاہے۔جو کے اگائے ہوئے حلوہ کدو کا وزن 2118 پاؤنڈ(960 کلوگرام ) ہے۔

(جاری ہے)


اس سے پہلے جو نے 2006 میں 126.5 انچ(3.21 میٹر) کی لوکی اگائی تھی۔ 2007 میں انہوں نے 1689 پاؤنڈ(766 کلوگرام) وزنی کدو اگایا تھا۔جو کے بنائے یہ ریکارڈ پہلے توڑے جا چکے ہیں لیکن جو وہ پہلا شخص ہے، جس کے پاس سب سے زیادہ اہم کیٹیگری کے تین ریکارڈ ہیں۔
جو کا کہنا ہے کہ وہ اپنے حلوہ کدو کو اس ماہ نیویارک لے جائے گا، جہاں اسے نیویارک بائیوناٹیکل گارڈن میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu