ساحل پر پھنسی شارک کے ساتھ کشتی کرکے عورت نے اسے واپس سمندر میں پٹخ دیا

ساحل پر پھنسی شارک کے ساتھ کشتی کرکے عورت نے اسے واپس سمندر میں پٹخ ..

میلیسا ہیتھیر اپنی ساتھی عورتوں کے ساتھ سڈنی، آسٹریلیا کے ساحل پر تیراکی کر رہیں تھی کہ انہوں نے ایک شارک کو دیکھا۔ شارک کو دیکھ کر عورتوں کا یہ سارا گروپ پانی سے باہر آگیا تھا ۔ باہر آکر میلیسا کی بیٹی نے شارک اور اپنی ماں کی لڑائی کی فلم بنانی شروع کر دی۔ یہ لڑائی اصل میں شارک کو واپس گہرے پانی میں پہنچانے کے لیے ہو رہی تھی۔میلیسا نے  شارک کو پکڑا اور کم گہرے پانی سے گہرے پانی میں پٹخ دیا۔

(جاری ہے)


میلیسا نے چینل نائن کے ٹوڈے شو کو بتایا کہ میں نے  کم گہرے پانی میں اس کی آواز سنی، میں نےا سے پکڑ کر اٹھایا اور سمندر میں پھینک کر اسے بچا لیا۔
میلیسا نے بتایا کہ  وہ شارک سے خوفزدہ نہیں ہوئی، بلکہ یہی سوچا کہ شارک چٹانی تالاب میں پھنس گئی ہے، اسے مدد کی ضرورت ہے۔ میلسیا نے بتایا کہ وہ رئیل اسٹیٹ ایجنٹ ہے  اور اس کا کام   لوگوں کی  گھروں  کی تلاش میں مدد دینا ہے، اس لیے اس نے شارک کو بھی سمندر میں بسا دیا۔

وقت اشاعت : 11/10/2017 - 23:16:20

Your Thoughts and Comments