سوئیزر لینڈ میں ہر سال 20 لاکھ ڈالر کا سوناسیوریج میں بہہ جاتا ہے

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 11 اکتوبر 2017 23:17

سوئیزر لینڈ میں ہر سال 20 لاکھ ڈالر کا سوناسیوریج  میں بہہ جاتا ہے

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ سوئیزرلینڈ میں ہر سال کئی ملین ڈالر کا سونا اور چاندی ملک  کے سیوریج سسٹم میں بہہ جاتا ہے۔ ایک تحقیق میں پتا چلا ہے کہ  واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ  سے کیچڑ کےساتھ 1.5 ملین فرانک کا سونا اور چاندی ضائع ہو جاتا ہے۔ سونے اورچاندی کے علاوہ دوسری قیمتی دھاتیں  بھی ضائع ہو جاتی ہیں۔

(جاری ہے)


سوئیزرلینڈ میں ہائی ٹیکنالوجی  اور میڈیکل سیکٹر کی وجہ سے قیمتی دھاتوں کا استعمال زیادہ ہوتا ہےاور اسی وجہ سے  سیوریج میں قیمتی دھاتوں کا ضیاع بھی زیادہ ہوتا ہے۔


تحقیق کے مطابق جورا کے علاقے میں قیمتی دھاتوں کا ضیاع سب سے زیادہ ہوتا ہے۔ اس  کی وجہ اس علاقے میں موجود گھڑیوں کی  صنعت ہے۔
سوئیزرلینڈ میں اس وقت گندے پانی اور کیچڑ سے قیمتی دھاتوں کا الگ  کرنا  زیادہ فائدہ مند نہیں ہے۔ اس کی وجہ اس کام پر آنے والی لاگت یا کافی محنت کے بعد بہت کم دھاتوں کا حصول ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سوئیزرلینڈ میں سیوریج کے ساتھ بہنے والی دھاتیں فی الحال ماحول کےلیے خطرہ نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

Browse Latest Weird News in Urdu